کوروناپر قابو پانے والے 100 ملکوں میں نیوزی لینڈ سر فہرست

   

ملبورن: کورونا وائرس سے کامیابی سے نمٹنے والے سرفہرسرست 100 ملکوں میں نیوزی لینڈ کے علاوہ س ویتنام اور تائیوان سب سے آگے ہیں جب کہ امریکہ اور برطانیہ آخری نمبروں پر ہیں۔آسٹریلین تھنک ٹینک ‘لووی انسٹی ٹیوٹ’ نے ایسے 100 ملکوں کی فہرست مرتب کی ہے جو کامیابی سے عالمی وبا کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ اس فہرست میں تحقیق کرنے والوں نے ہر ملک میں رپورٹ ہونے والے کیسز، دس لاکھ میں کیسز کی شرح، مصدقہ اموات، ہر دس لاکھ افراد میں اموات کی شراح اور کورونا ٹسٹ کی شرح کی بنیاد پر یہ ڈاٹا یعنی اعداد و شمار ترتیب دیا ہے۔جمعرات کو شائع ہونے والی اس فہرست میں لووی انسٹی ٹیوٹ نے ڈیٹا دستیاب نہ ہونے کی بنا پر چین کو شامل نہیں کیا جہاں کرونا وائرس کا پہلا کیس دسمبر 2019 میں سامنے آیا تھا۔ کورونانا وائرس سے لڑتے ہوئے جن ملکوں کی کارکردگی بہتر رہی ان میں نیوزی لینڈ سرِ فہرست ہے جب کہ دوسرا نمبر ویتنام کا ہے لیکن جمعرات کو ہی ویتنام میں 55 روز بعد مقامی سطح پر کرونا کا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ابتدائی دس بہترین ملکوں میں تھائی لینڈ، قبرص، روانڈا، آئس لینڈ، آسٹریلیا، لیٹیویا اور سری لنکا شامل ہیں۔ یہ وہ ممالک ہیں جہاں رپورٹ ہونے والے کیسز اور اموات کی شرح کم ہے۔امریکہ اس فہرست میں 94 نمبر پر ہے جہاں اب تک ڈھائی کروڑ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جب کہ ہندوستان ایک کروڑ سے زائد کیسز کے ساتھ 86 ویں اور برطانیہ 66 ویں نمبر پر ہے۔کسی بھی یورپین ملک کے مقابلے میں برطانیہ ہلاکتوں کے اعتبار سے سرِ فہرست ہے۔لووی انسٹی ٹیوٹ کے مطابق مشاہدے کے دوران ہر 14 دن کے بعد مذکورہ ملکوں میں مصدقہ کیسز، ہر دس لاکھ افراد میں کیسز کی تعداد، مصدقہ اموات اور ہر دس لاکھ میں مصدقہ اموات کا جائزہ لیا گیا۔