کوروناکا شاخسانہ سرینگر میں ایس بی آئی بند

   

Ferty9 Clinic

سرینگر: سرینگر کے ریزیڈنسی روڈ پر واقع اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کے مین برانچ کو چیف منیجر سمیت چار ملازموں کا کورونا ٹسٹ مثبت آنے کے پیش نظر منگل کے روز احتیاطی طور پر بند رکھا گیا۔ تاہم سرینگر اور وادی کے دوسرے حصوں میں قائم ایس بی آئی کے تمام برانچس حسب معمول کھلے رہے ۔مذکورہ بینک کے ایک ملازم نے یو این آئی کو بتایا کہ بینک کے چیف منیجر سمیت چار ملازموں کا کورونا ٹسٹ مثبت آیا ہے جنہیں ہوم کورنٹائن کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک میڈیکل ٹیم نے بینک کے دیگر تمام ملازموں کے ٹسٹ کئے تاہم ان کے ٹسٹ منفی آئے ۔موصوف نے کہا کہ صارفین کی حفاظت کیلئے منگل کوبینک کو بند رکھا گیا۔دریں اثنا بینک کے باہر اپنے اپنے امور کی انجام دہی کے لئے لوگوں کی بھیڑ جمع ہوئی تھی جنہیں مایوس ہو کر ہی گھر واپس لوٹنا پڑا۔
عبدالعزیز نامی ایک سبکدوش انجینئر نے بتایا کہ میں اپنی لائف سرٹیفکیٹ جمع نہیں کر سکا کیونکہ یہاں پہنچ کر معلوم ہوا کہ بینک بند ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر معلوم ہوتا تو میں سردی میں سویرے گھر سے ہی نہیں نکلتا۔