کوروناکیسس پرقابوپانے مؤثراقدامات کی تلنگانہ کے بشمول 6ریاستوںکو ہدایت

   

نئی دہلی: ملک میں کووڈ۔19 کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر مرکز نے چھ ریاستوں کو خط لکھ کر وائرل انفیکشن کی وجہ سے کووڈ کے معاملوں اچانک اضافے کو روکنے پر توجہ دینے کو کہا ہے۔ مرکزی صحت سکریٹری نے کل مہاراشٹرا، گجرات، تلنگانہ، تمل ناڈو، کیرالا اور کرناٹک کی ریاستوں کو جانچ، علاج، ٹریکنگ اور ویکسی نیشن پر زور دینے کی ہدایت کی۔خط میں کہا گیا ہے، “یہ کچھ ریاستیں ہیں جو مقامی ٹرانسمیشن کی نشاندہی کرنے والے معاملوں کی بڑی تعداد کی اطلاع دے رہی ہیں اور اب انفیکشن پر قابو پانے اور وبائی مرض کے خلاف لڑنے کے خطرے کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ بغیر کسی نقصان کے اس کے مطابق اقدامات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔