نئی دہلی: دہلی ہائیکورٹ نے جمعہ کو کووڈ-19 کے تحت دی گئی رعایت کو ختم کرتے ہوئے عبوری ضمانت پر رہا ہونے والے 2318 قیدیوں کو 2 سے 13 نومبر تک مرحلہ وار تہاڑ جیل میں خودسپردگی کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے گزشتہ 25 مارچ کے اپنے حکم کو آج واپس لے لیا ہے جس کے تحت کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے عبوری ضمانت اور پیرول کی مدت میں وقت وقت پر اضافہ کیا گیا تھا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ سبھی قیدیوں کی مجموعی تعداد تقریباً 10000 ہے اور آج کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے جیلوں کے اندر 15900 قیدی ہیں۔اس کے علاوہ ضلع عدالتوں کے ذریعہ گھناؤنے جرائم میں شامل 2318 مجرمان کو عبوری ضمانت دی گئی تھی، جو وقت وقت پر 25 مارچ کے احکام اور بعد میں اس عدالت کے ذریعہ دیئے گئے احکامات کے بعد بڑھا دی گئی ہیں۔
