کوروناکے سواء کچھ اور بھی… تیل کی پیداوار کے حوالے سے ٹرمپ کا پوٹن اور شاہ سلمان سے تبادلہ خیال

   

واشنگٹن، 10اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے تیل کی پیداوار اور تیل برآمد کرنے والے ممالک کے گروپ (اوپیک) کے تعلق سے روس کے صدر ولادیمیر پوٹن اور سعودی عرب کے شاہ سلمان سے بات چیت کی ہے ۔ ٹرمپ نے جمعہ کو کوروناوائرس ٹاسک فورس کی پریس ٹاک میں اس کی اطلاع دی۔انہوں نے کہا ’’میں نے تیل کی پیداوار اور اوپیک کے تعلق سے روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور سعودی عرب کے شاہ سلمان سے بات کی ہے ۔ ہم نے اس پر کافی دیر تک تبادلہ خیال کیا تاکہ موجودہ حالات کے باوجود ہماری صنعت اور تیل صنعت میں کام چلتا رہے‘‘۔ امریکی صدر نے کہا کہ کورونابحران کی وجہ سے تیل کی مانگ کم ہوگئی ہے اور اس کا اثر ملک اور دنیا میں لوگوں کے روزگار پر پڑے گا لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دینا چاہتے ۔ انہوں نے اوپیک کی میٹنگ میں ایک فیصلہ کن معاہدہ ہونے کی بھی امید ظاہر کی ہے ۔