کورونا اب ہماری زندگی کا حصہ ، اسی کے ساتھ زندگی گذارنا ہوگا

   

Ferty9 Clinic

سماجی دوری ہر حالت میں برقرار رکھنے کی ہدایت :ضلع کلکٹر نارائن پیٹ
نارائن پیٹ۔/16 مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کورونا اب ہماری زندگی کا حصہ ہے ، اور ہر فرد کو کورونا وائرس کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سماجی دوری ہر حالت میں برقرار رہنی چاہیئے چاہے لاک ڈاؤن ختم بھی کردیا جائے؟ ان خیالات کا اظہار شریمتی ہری چندناداسری( آئی اے ایس ) ضلع کلکٹر نارائن پیٹ نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا ، نارائن پیٹ برانچ کے احاطہ میں ستما تنظیم کی جانب سے ماسک کی تقسیم اور اس کا استعمال کیوں ضروری ہے، عنوان پر شعوربیداری پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جس میں سلسلہ تقریر جاری رکھتے ہوئے شریمتی ہری چندنا نے مزید کہا کہ ماسک پہننا زندگی کا ایک حصہ بن گیا ہے ، آلودگی کے اس دور میں ماسک ضروری شئے ہے لیکن اب کورنا وائرس سے بچنے اور اس وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے تو ماسک بے حد ضروری بن گیا ہے۔ انہوں نے حکومت کے اس اعلان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی ماسک کے بغیر نظر آئے تو اس کو ایک ہزار روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی سماج اس پر عمل آوری کے لئے وقت لگے گا۔ لیکن ہم اس سے دستبردار نہیں ہوسکتے۔ ورنہ یہ مہلک مرض پورے سماج اور ملک کو ہلاک کردے گا۔ اس موقع پر ڈی آر ڈی او محترمہ کالیندنی، میونسپل صدر شریمتی انسویا، چندرکانت، کمشنر بلدیہ مسٹر سرینواسن و دیگر نے شرکت کی۔