کورونا اثرات سے باہر نکلنے کئی برس لگ جائیں گے : سنگاپور

   

سنگاپور 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) سنگاپور کے نائب وزیراعظم ہینگ سری کیٹ نے کہاکہ اُن کے ملک کو کورونا وائرس کی وباء کے اثرات سے باہر نکلنے کے لئے کئی برس لگ جائیں گے۔ ملک میں ہفتے کو کورونا وائرس کے 344 نئے کیسیس کی رپورٹ کی گئی ہے۔ اس طرح ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 37 ہزار 527 ہوگئی ہے۔ پارلیمنٹ میں بجٹ مباحث کا جواب دیتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہاکہ معیشت کی بحالی کیلئے وقت لگے گا۔