نئی دہلی: کانگریس کے جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے آج جی ایس ٹی کونسل کے اجلاس سے چند گھنٹے قبل کورونا کے علاج میں استعمال ہونے والی ادویات اور آلات پر ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے متعدد ادویات اور طبی آلات پر عائد کئے جا رہے جی ایس ٹی کی ایک فہرست بھی شیئر کی۔
پرینکا گاندھی نے ٹویٹ کیا، “وبا کے دوران ایمبولینسوں، بیڈز، وینٹیلیٹرز، آکسیجن، ادویات اور ویکسین کے لئے پریشان ہونے والے لوگوں سے کورونا سے متعلق مصنوعات پر جی ایس ٹی وصول کرنا ظلم اور غیر حساسیت ہے۔‘‘ انہوں نے مرکز پر زور دیا کہ آج منعقد ہونے جا رہے جی ایس ٹی کونسل کے اجلاس کے دوران حکومت کووڈ۔19 کے خلاف جنگ میں استعمال ہونے والی تمام زندگی بچانے والی ادویات اور آلات پر جی ایس ٹی کو ختم کرے۔‘‘