کورونا ادویات کی بلیک مارکٹنگ ‘ 2 افراد گرفتار

   

حیدرآباد : کووڈ۔19 کے علاج میں استعمال کئے جا نے والی اینٹی وائرل ادویات کی بلیک مارکٹنگ میں ملوث 2 رکنی ٹولی کو ٹاسک فورس پولیس نے گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 5 لاکھ 60 ہزار مالیتی دوائیاں بشمل آکسی میٹرس ضبط کر لئے۔ پولیس نے کہا کہ کورونا وائرس کے علاج میں استعمال کی جانے والی ادویات جیسے ریمڈسیور اورفیابی فلو کو کم قیمت حاصل کرکے بلیک مارکٹنگ کی جا رہی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ اس ٹولی کا سرغنہ سنیل اگروال ہے جو اپنے بھائی سونو اگروال کی مدد سے یہ کاروبار چلارہا تھا۔ اس غیر قانونی کاروبار کی اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے سکندرآبا علاقہ میں دھاوا کر تے ہوئے بھاری مقدار میں ادویات ضبط کرلی۔ پولیس نے کہاکہ مذکورہ ادویات جو کوروناوائرس کے علاج کیلئے استعمال کی جاتی ہیں اور صرف ہاسپٹلس کو ہی سپلائی کی جا تی ہے، لیکن مریضوں کو راست طور پر فراہم کئے جا رہے تھے اور ان سے حد سے زیادہ روپئے وصول کئے جا رہے تھے۔