کورونا اموات ایک ہزار سے پار ‘ متاثرین 31 ہزار

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی 28 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک بھر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 31 ہزار سے پار ہوگئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد میں ایک ہزار سے آگے پہونچ گئی ہے ۔ مہاراشٹرا اور گجرات اور کچھ دوسری ریاستوں میں زیادہ ہلاکتوں کی اطلاع ملی ہے ۔ تاہم اس وائرس سے جلد صحتیابی کی امیدیں گھٹ گئی ہیں کیونکہ وزارت صحت نے کہا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ پلازما تھیراپی اس کا علاج ہوسکتی ہے ۔ وزارت نے خبردار کیا کہ پلازما تھیراپی میں مناسب احتیاط نہیں برتی گئی تو اس سے جان لیوا پیچیدگیاں بھی پیدا ہوسکتی ہیں۔ اس معاملہ میں کامل احتیاط کرنے کی ضرورت ظاہر کی گئی ہے ۔