محکمہ صحت کے رہنمایانہ خطوط جاری، می سیوا مراکز پر درخواستیں داخل کرنے کی سہولت
حیدرآباد ۔ 9 ۔ نومبر (سیاست نیوز) کورونا سے فوت ہونے والے افراد کے ارکان خاندان کو معاوضہ کی ادائیگی کیلئے حکومت نے تیاریوں کا آغاز کردیا ۔ کورونا اموات کے اسنادات کی اجرائی کیلئے کلکٹر کی قیادت میں ضلع سطح پر سہ رکنی کمیٹیاں تشکیل دینے کیلئے محکمہ صحت کی جانب سے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ اس کمیٹی میں ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر (ڈی ایم ایچ او) اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہاسپٹلس کے سپرنٹنڈنٹس ارکان رہیں گے ۔ مرکزی حکومت نے کورونا سے فوت ہونے والے افراد کے ارکان خاندان کو معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے پیش نظر ریاستی حکومت نے کارروائی کا آغاز کیا ہے ۔ معاوضہ کی ادائیگی کیلئے می سیوا مراکز کے ذریعہ اضلاع کلکٹرس کو درخواستیں داخل کریں۔ درخواست داخل کرنے کے اندرون 30 یوم ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت معاوضہ ادا کیا جائے گا۔ اہل افراد کے بنک کھاتوں میں رقم جمع ہوگی ۔ محکمہ صحت کی جانب سے کورونا اموات کے معاوضہ کیلئے کس طرح درخواست داخل کی جائے ، اس کے رہنمایانہ خطوط جاری کئے ہیں جس کے تحت زہر پینے ، قتل ، خودکشی ، یا سڑک حادثات کے علاوہ دوسری وجوہات سے مرنے کا ٹسٹ میں پتہ چلنے پر وہ کورونا کی اموات میں شمار نہیں ہوگا ۔ 80 فیصد کورونا اموات وباء سے متاثر ہونے کے 13 دن‘ 90 فیصد اموات 18 دن اور 95 فیصد اموات 25 دن میں ہوئی ہیں جس کے پیش نظر کورونا سے متاثر ہوکر 30 دنوں تک ہاسپٹل میں علاج کراتے ہوئے فوت ہونے پر اس کو کورونا اموات کی فہرست میں شمار کرنے کی آئی سی ایم آر نے ہدایت دی ہے ۔ کورونا سے متاثر ہونے کی نشاندہی ہونے کے بعد چند افراد گھروں کے پاس علاج کراتے ہوئے فوت ہونے پر بھی اس کو کورونا اموات قرار دیا جائے گا ۔ ایسے متاثرین کے افراد بھی سہ رکنی کمیٹی کو درخواستیں داخل کریں ۔ تمام امور کا جائزہ لینے کے بعد کمیٹی سرٹیفکٹ جاری کرے گی۔ محکمہ صحت نے ریاست میں 3967 افراد کی کورونا سے اموات ہونے کی توثیق کی ہے ۔ ڈائرکٹر ہیلت سرینواس راؤ نے کہا کہ ان کے ارکان کی جانب سے درخواست داخل کرنے پر معاوضہ ادا کیا جائے گا ۔ ن
