کورونا انفیکشن سے مزید 5 اموات، 4026 فعال کیسس

   

نئی دہلی ۔3 جون (یو این آئی) پورے ملک میں کورونا انفیکشن کے فعال کیسوں کی کل تعداد منگل کی صبح بڑھ کر 4026 تک پہنچ گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس انفیکشن کی وجہ سے مزید 5 مریضوں کی موت ہوئی ہے جس سے مرنے والوں کی تعداد 37 ہوگئی۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے آج صبح 8 بجے تک جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 4026 ہو گئی ہے ۔ اب تک 2700 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے چھٹے دے دی گئی ہے اور یکم جنوری سے اب تک 37 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 65 ایکٹو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 512 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے تاہم اس دوران مزید 5 مریض جان کی بازی ہار گئے ۔ مرنے والے پانچ مریضوں میں سے ایک ایک کیرالہ، تمل ناڈو اور مغربی بنگال سے ہے اور دو مہاراشٹر سے ہیں۔وزارت صحت نے کہا ہے کہ کووڈ کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے ۔ وزارت نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ انہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے اور پرہجوم علاقوں میں جانے سے گریز کریں، یا ماسک کا استعمال کریں اور کورونا کے قوانین پر عمل کریں۔