دہرادون ۔ حکومت اور محکمہ صحت کی تمام تر کوششوں کے باوجود اتراکھنڈ میں 20 فیصد لوگوں کو کووڈ ویکسین کی بوسٹر خوراک مل گئی ہے ۔ انفیکشن کے معمول پر آنے کی وجہ سے اب ویکسینیشن کی رفتار سست پڑ گئی ہے ۔ لوگ بوسٹر ڈوز لینے سے لاپرواہ نظر آرہے ہیں۔محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ریاست کی کل آبادی تقریباً 1.25 کروڑ ہے ۔ اس میں 12 سال سے زیادہ عمر کے 89.35 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکہ لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں پہلی خوراک میں 100فیصد ہدف حاصل کیا گیا، جب کہ 95 فیصد کو دوسری ڈوز لگائی جاچکی ہے ۔ دونوں ڈوز لینے والے صرف 20 فیصد لوگوں کو ہی بوسٹر خوراک لگ سکی ہے ۔