نئی دہلی : ملک میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں ایک مرتبہ پھر معمولی اضافہ ہونے کے درمیان گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 1,32,788 نئے کیسز سامنے آئے ، لیکن اس وائرس سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد اس وائرس کی زد میں آنے والے لوگوں سے ایک لاکھ سے زیادہ رہی ، جس کی وجہ سے شفایابی کی شرح بڑھ کر 92.48 فیصد ہوگئی ہے ۔اس دوران پیر کو 23 لاکھ 97 ہزار 91 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ۔ ملک میں اب تک 21 کروڑ 85 لاکھ 46 ہزار 667افراد کی ٹیکہ کاری کی گئی ہے ۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے چہارشنبہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1,32,788 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر دو کروڑ 83 لاکھ 7ہزار 832ہوگئی ۔ اس دوران دو لاکھ 31ہزار 456 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جس سے اب تک 2 کروڑ 61لاکھ 79 ہزار 085 افراد اس وبا کو شکست دے چکے ہیں ۔ ایکٹو کسز 1,01,875 کم ہوکر 17لاکھ 93 ہزار 645ہو گئے ہیں۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3,207مریضوں کی موت ہوئی اور اس وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ 35 ہزار 102 ہوگئی ہے ۔ ملک میں ایکٹو کیسزکی شرح کم ہوکر 6.34فیصد ہوگئی ہے جبکہ شرح اموات 1.18فیصد ہے۔ مہاراشٹرا میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 22,680کم ہو کر 2,33,498 رہ گئے ہیں۔ اسی دوران ریاست میں مزید 35,949 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 54,31,319ہوگئی ہے ، جبکہ مزید 854مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 96,198ہوگئی ہے ۔ کیرالا میں اس دوران ایکٹو کیسز 4551کی کم ہوئے ہیں اور ان کی تعداد اب 2,02,828 رہ گئی ہے اور24,117 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 23,34,502 ہوگئی ہے جبکہ مزید 194 مریضوں کی موت ہوگئی مرنے والوں کی تعداد 9009 تک ہو گئی ہے ۔کرناٹک میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز 15431کم ہوئے ہیں ، اور ان کی تعداد 298320رہ گئی ہے ۔ وہیں مزید 464مریضوں کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 29554 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں اب تک 2290861مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کے ایکٹو کیسز862 کی کم ہوئے ہیں اور اب ان کی تعداد 10178 رہ گئی ہے ۔ یہاں مزید 62 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 24299 ہوگئی ہے ۔
وہیں 1392386 مریض کورونا کو شکست دیے چکے ہیں ۔تلنگانہ میں ایکٹو کیسز 830 کم ہو کر 33254 رہ گئے ہیں ، جبکہ اب تک 3296 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں 544294 افراد اس وبا سے صحتیاب ہوئے ہیں ۔ آندھرا پردیش میں ایکٹوکیسز 7058 کم ہو کر 146737 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 1546617 ہوگئی ہے جبکہ 11034 افراد کی موت ہوئی ہے ۔ تامل ناڈو میں ایکٹو کیسز 5650 کم ہو کر 296131 ہوگئے ہیں اور مزید 490 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 24722 ہوگئی ہے ۔ وہیں 1802176 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔