واشنگٹن : کورونا وباء کے دوران ہندوستان کا جی ڈی پی کے مقابل قرض کا تناسب 74 فیصد سے بڑھ کر 90 فیصد ہوگیا ہے۔ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے یہ بات کہی اور نشاندہی کی ہے کہ اُسے ہندوستانی معیشت میں بحالی کے نتیجے میں یہ تناسب گھٹ کر 80 فیصد ہونے کی توقع ہے۔ ڈپٹی ڈائرکٹر آئی ایم ایف پاؤلو مارو نے گزشتہ روز یہاں نیوز کانفرنس کو بتایا کہ انڈیا کے معاملہ میں ختم 2019 ء پر قرض کا تناسب وباء سے قبل کے اعتبار سے مجموعی دیسی پیداوار کا 74 فیصد تھاجو ایک سال میں بڑھ کر 90 فیصد ہوگیا۔