اورنگ آباد ۔14 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) اورنگ آباد میں کورونا وائرس کے سبب آج ایک 68 سالہ بزرگ شخص کی دوران علاج موت ہو گئی۔ اس مرض سے ہونے والی یہ دوسری موت ہے اس سے پہلے ایک ہفتہ قبل محلہ ساتارا میں ایک شخص کی موت ہو چکی ہے ۔ متوفی شخص عارف کالونی کے ساکن 44 سالہ آئی ٹی ائی انجینئر کے والد تھے ، یہ انجینئر پونے سے واپسی کے بعد اس مرض کا شکار ہو گیا تھا اور علاج کے بعد صحتیاب ہونے پر انھیں آج ہی صبح 11 بجے اسپتال سے چھٹی دی گئی تھی۔لیکن انکے گھر پہنچے کے چند گھنٹوں بعد انکے والد اسی بیماری سے انتقال کر گئے ۔ شہر کے میئر نند کمار گھوڑیلے نے بتایا کہ شہر میں کورونا وائرس کی بیماری کوویڈ-19 کے 24 مریض ہیں۔ جن میں سے 2 کا انتقال ہو چکا ہے اور 4 صحتیاب ہو چکے ہیں۔