کورونا اور دیگر وائرس کے خاتمہ کیلئے روبوٹ نما آلہ کی تیاری

   

Ferty9 Clinic

چند منٹ میں وائرس سے نجات، ہاسپٹلس اور دفاتر کیلئے موزوں

حیدرآباد ۔/16 مئی، ( سیاست نیوز) حیدرآباد کی ایک خانگی کمپنی نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلہ میں روبوٹ نما آلہ ایجاد کیا ہے جو کورونا سمیت مختلف وائرس اور بیکٹیریا کے خاتمہ میں اہم رول ادا کرے گا۔ ریباکس فارما نامی ادارہ نے تیار کردہ روبوٹ نما مشین کا مظاہرہ کیا جو کورونا کے بشمول کسی بھی وائرس اور بیکٹیریا کا پانچ منٹ میں خاتمہ کرسکتا ہے۔ کمپنی کے سی ایم او جی پرنئے ریڈی نے مشین کا تعارف پیش کیا اور کہا کہ ایک ایسے وقت جبکہ دنیا کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کررہی ہے یہ مشین ہاسپٹلس، فارما کمپنیوں، جم ، ریسٹورنٹ اور دفاتر میں کارآمد ثابت ہوسکتی ہے۔ اس مشین کے استعمال کے ذریعہ منٹوں میں ماحول کو بیکٹیریا اور وائرس سے پاک بنایا جاسکتا ہے۔ کمپنی کے سی ای او وائی جگن نے پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعہ مشین کی خصوصیات بیان کی۔ ہندوستان میں کسی کمپنی نے پہلی مرتبہ اس طرح کا منفرد روبوٹ تیار کیا ہے جس سے کمپنی کے ایپ کے تحت فون یا ٹیبلیٹ کے ذریعہ چلایا جاسکتا ہے۔ دنیا میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا مشین ہے جو ہاسپٹل کے آئی سی یو بیڈز اور تمام یونٹ کی صفائی کرسکتا ہے۔ یہ مشین آپریٹنگ رومس، ویٹنگ ایریا، دفاتر، ریسٹورنٹس، ہوٹل کے کمروں، لاجس کو منٹوں میں سینٹائز کرسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مشین نما روبوٹ 11 طرح کے مختلف وائرس کا خاتمہ کرسکتا ہے جس میں پولیو، کورونا، H1، N1، ہیپاٹائٹس A اور C اور دوسرے وائرس شامل ہیں۔