کورونا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہریش راؤ نے سالگرہ نہ منانے کا کیا فیصلہ

   

ٹویٹر پر پیغام دیتے ہوئے ان سے ملاقات کرنے کی کوشش نہ کرنے کی عوام سے کی اپیل
حیدرآباد :۔ ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے پارٹی کارکنوں ، اپنے حامیوں اور چاہنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا کی وجہ سے اس سال بھی سالگرہ نہیں منا رہے ہیں ۔ لہذا ان سے کوئی بھی ملاقات نہ کرنے کی ٹویٹر کے ذریعہ اپیل کی ہے ۔ 3 جون کو ہریش راؤ 49 ویں سال میں قدم رکھ رہے ہیں ۔ ہر سال ہریش راؤ کی سالگرہ پر ان کے حامیوں کی جانب سے شاندار طور پر تقریب منائی جاتی ہے اور اس کا جشن ریاست کے تمام اضلاع میں منایا جاتا ہے ۔ پارٹی کے قائدین کارکن اور ان کے حامی دور دراز سے ان کی قیام گاہ پہونچکر انہیں مبارکباد دیتے ہیں ۔ گذشتہ سال بھی ہریش راؤ نے کورونا کی وجہ سے اپنی سالگرہ تقریب نہیں منائی تھی ۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ ان سے ملاقات کرنے اور آشیرواد دینے کے لیے کئی لوگ ملاقات کے لیے فون پر خواہش کا اظہار کررہے ہیں ۔ جس کے لیے وہ سب سے اظہار تشکر کرتے ہیں کورونا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے انہوں نے اس سال بھی سالگرہ تقریب سے دوری اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس موقع پر سیلف ڈسپیلن ضروری ہے ۔ انہوں نے اپنے حامیوں سے کوئی تقاریب کا انعقاد نہ کرنے کا مشورہ دیا ۔ عوام ان سے جو محبت کا اظہار کررہے ہیں وہ اس پر اظہار تشکر کرتے ہیں ۔۔