واشنگٹن: عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم نے کورونا کے عالمی بحران کی تازہ ترین صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے میڈیا سے کہا ہیکہ مستقبل قریب میں زندگی معمول پر آنے کے آثار بہت کم نظر آرہے ہیں۔ جنیوا میں ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ دنیا کے کئی ممالک کورونا سے نمٹنے کے معاملے میں غلط سمت میں جارہے ہیں۔ وائرس کے کیسز مسلسل بڑھ رہے ہیں، جس سے ثابت ہوتا ہیکہ جن احتیاطی تدابیر اور اقدامات کی باتیں ہو رہی ہیں، ان پر عمل نہیں کیا جارہا ہے۔
