اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے بہبود اطفال کے ادارے یونیسف نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں تمام تر توجہ کورونا ویکسین پر مرکوز ہے اور بچوں کو تشنج، خسرہ، کھانسی اور دیگر بیماریوں سے بچاؤ کے ٹیکے لگانے کا رواج کم سے کم ہوتا جا رہا ہے۔ اس صورتحال پر ڈبلیو ایچ او اور یونیسف نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ دونوں تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں بچوں کی جان بچانے والی ویکسینیں لگوانے کے رجحان میں کمی واقع ہو گئی ہے۔
