نئی دہلی : بی جے پی کی حلیف پارٹی ایل جے پی جمعہ کو اپوزیشن آر جے ڈی کی رائے میں شامل ہوگئی کہ بہار اسمبلی چناؤ کا موجودہ کورونا وائرس بحران میں انعقاد عوام کو جوکھم میں ڈالنے کے مترادف ہے ۔ صدر ایل جے پی چراغ پاسوان نے کہا کہ ایسی صورت میں پولنگ کا تناسب بھی گھٹنے کا اندیشہ ہے ۔ نہ صرف بہار بلکہ پورا ملک وائرس سے متاثر ہے ، اس کو ملحوظ رکھنا ضروری ہے ۔