وزیر اعظم نریندر مودی نے اتر پردیش کے دیوریا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن پارٹیوں پر سخت نشانہ لگایا۔ انہوں نے کہا کہ اس الیکشن میں خاندان پرستوں کے خلاف دلت، مظلوم سبھی متحد ہیں۔ اس الیکشن میں پسماندہ طبقہ بھی خاندان پرستوں کے خلاف متحد ہے اور عام طبقے نے بھی انہیں شکست دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یوگی حکومت کی کوششوں سے اس علاقے میں دماغی بخار قابو میں آیا ہے۔ زیادہ سے زیادہ بچوں کی جانیں بچائی جا رہی ہیں۔ کچھ دیر پہلے، مجھے یوپی میں بیک وقت 9 میڈیکل کالجوں کا افتتاح کرنے کا موقع ملا۔ دیوریا کا مہارشی دیوراہا بابا میڈیکل کالج بھی اس میں شامل ہے۔
