۔دبئی، 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے کورونا وائرس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نظر جی ۔ 20 ممالک کا ہنگامی سربراہ اجلاس بلانے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب کی حکومت کا کہنا ہے کہ مملکت کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام کیلئے عالمی سطح پر کی جانے والی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ رواں سال جی ۔ 20 اجلاس کی صدارت کی ذمہ داریوں کو سامنے رکھتے ہوئے جی ۔ 20 اجلاس کے تمام ارکان سے رابطے میں ہے۔ اس ضمن میں سعودی عرب دیگر تمام ارکان کے ساتھ مل کر کورونا وائرس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بحران کے حل کیلئے کوششیں کر رہا ہے۔ سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ جی ۔ 20 کورونا کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ عالم وباء کو کنٹرول کرنے کیلئے جی ٹونٹی ممالک کو متفقہ پالیسیاں اور اقدامات کرنا ہوں گے۔صدر ٹرمپ کی قدر میں امریکہ پہلے ہی اس عالمی وباء کے خلاف لڑائی چھیڑ چکا ہے۔ چین ، فرانس ، یو کے اور روس بھی سرگرم ہیں۔اس صور تحال میں گروپ 20 کا اجلاس معاون و مددگار ہوسکتا ہے۔
