کورونا بحران کا اثر نقد رقم کی لین دین میں 13 فیصد کا اضافہ

   


500 اور 2000 کی 80 فیصد سے زیادہ نوٹ گردش میں
حیدرآباد :۔ کورونا بحران کے بعد ملک میں دوبارہ نقد لین دین میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ لاک ڈاؤن اور کرفیو کی وجہ سے عوام نے اپنے پاس نقد رقم رکھنے کو ترجیح دی ہے ۔ جس سے جاریہ سال یکم جنوری تک ملک میں 27,70,315 کروڑ روپئے عوام کے پاس تھے ۔ گذشتہ سال 31 مارچ تک 24,47,312 کروڑ گردش میں تھے ۔ ریزرو بینک آف انڈیا ( آر بی آئی ) کی جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ گذشتہ سال کے بہ نسبت 13.2 فیصد اضافہ ہے ۔ یہ مالی سال 2019-20 کے نو مہینوں سے کہیں زیادہ ہے ۔ اپریل 2019 سے دسمبر 2020 کے درمیان یہ اضافہ صرف 6 فیصد تھا ۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ لوگ کورونا بحران کے دوران اپنے پاس نقد رقم رکھنے کو زیادہ پسند کیا ہے ۔ کیلنڈر ائیر کا جائزہ لینے پر پتہ چلتا ہے کہ سال 2020 میں نقد رقم کی لین دین میں زبردست اضافہ ہوا ہے ۔ یکم جنوری 2021 تک ملک بھر میں 27,70,315 کروڑ روپئے کی رقم لین دین میں تھی ۔ پچھلے سال 2019 کے مقابلہ یہ 22.1 فیصد کا اضافہ تھا ۔ اس وقت گردش میں موجود نوٹوں میں 80 فیصد سے زیادہ 500 اور 2000 روپئے کے نوٹ ہیں ۔۔