کورونا بحران کے دوران تنقیدوں کو دبانے کی مودی کی کوشش ناقابل معافی : لانسیٹ

   

نئی دہلی :۔ نریندر مودی حکومت کی جانب سے کورونا بحران پر قابو پانے کی کوششوں سے زیادہ ٹوئیٹر پر تنقیدوں کو ہٹانے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔ طبی میگزین لانسیٹ نے اپنے اداریہ میں یہ بات کہی ۔ اداریہ میں لکھا گیا ہے کہ مودی کی جانب سے تنقیدوں کو دبانے کی کوششیں ناقابل معافی ہیں ۔ دنیا کے مشہور طب کے میگزین نے اداریہ میں یہ بھی کہا کہ انسٹی ٹیوٹ برائے ہیلت میٹرکس اینڈ ایوالیشن کے تخمینہ کے مطابق اگست تک ہندوستان میں کورونا سے ہونے والی اموات ایک ملین تک ہوسکتی ہیں ۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو مودی حکومت اس کے لیے ذمہ دار ہوگی ۔