کورونا بحران کے دوران حیدرآباد میں گھروں کی قیمتوں میں زبردست اضافہ

   

ساری دنیا میں شہر حیدرآباد کو 122 واں رینک ، نائیٹ فرانک ادارہ کی رپورٹ میں انکشاف
حیدرآباد :۔ گھریلو مارکٹ کے فروغ میں حیدرآباد تیزی سے ترقی کررہا ہے ۔ گذشتہ سال اکٹوبر تا دسمبر تک تین ماہ کے دوران حیدرآباد میں گھروں کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے ۔ ان تین ماہ کے دوران شہر حیدرآباد کو ساری دنیا میں 122 واں مقام حاصل ہوا ہے ۔ سال2020 کی سہ ماہی گلوبل ریسیڈنشیل سٹیز انڈیکس سے متعلق نائیٹ فرانک ادارہ کی رپورٹ میں اس کا انکشاف ہوا ہے ۔ عالمی سطح کی اس فہرست میں حیدرآباد کے بعد بنگلور کو 129 واں مقام حاصل ہوا ہے ۔ جب کہ احمد آباد کو 143 ممبئی کو 144 دہلی کو 146 کولکتہ کو 147 پونے کو 148 واں مقام حاصل ہوا ہے ۔ چینائی 150 ویں مقام پر ہے ۔ ساری دنیا میں سال 2020 کے سہ ماہی کے دوران ملک میں سب سے زیادہ حیدرآباد میں گھروں کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے ۔ سال 2019 کا تقابل کریں تو گھروں کی قیمتوں کی شرح میں 0.2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ نائیٹ فرانک انڈیا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں اس کا علم ہوا ہے ۔ ملک کے دوسرے شہروں میں گھروں کی قیمتوں میں کمی آئی ہے ۔ مگر شہر حیدرآباد میں گھروں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ مگر شہر حیدرآباد میں گھروں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ جب کہ بنگلور میں 0.8 فیصد احمد آباد میں 3.1 فیصد ممبئی میں 3.2 فیصد دہلی میں 3.9 کولکتہ میں 4.3 فیصد پونے میں 5.3 فیصد گھروں کی قیمتوں میں کمی آئی ہے ۔ نائیٹ فرانک انڈیا کے صدر نشین و منیجنگ ڈائرکٹر سشیر بجاج نے کہا کہ کورونا بحران کے دوران بھی حیدرآباد ریسیڈنشیل مارکٹ عروج پر تھی ۔ گذشتہ سال 2020 کے تمام سہ ماہی کے دوران حیدرآباد میں رئیل اسٹیٹ کی قیمتوں میں اضافہ برقرار رہا ہے ۔ حیدرآباد میں آئی ٹی کے تیزی سے فروغ کی وجہ سے گھروں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔۔