سپریم کورٹ نے ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایت دی ہے کہ کسی بھی این جی او کو متاثرہ بچوں کے نام پر رقوم اکٹھا کرنے سے روکے۔ سپریم کورٹ نے ان بچوں کو غیرقانونی طورپر کود لینے کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے، جن کے والدین کا کووڈ۔19 میں انتقال ہوگیا۔جسٹس ایل ناگیشورا راؤ اور انیرودھ بوس کے بنچ نے ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹی) کے حکام سے غیر سرکاری تنظیموں یا غیر قانونی طور پر اپنانے کے معاملوں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔