کورونا: بنگلہ دیش میں دو کی موت، 70متاثر

,

   

ڈھاکہ۔4 اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید دو لوگوں کی موت سے مہلوکین کی تعداد آٹھ اور متاثرین کی تعداد بڑھ کر 70ہوگئی ہے ۔صحت سروس ڈائرکٹوریٹ جنرل نے آن لائن پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کے 9نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 70ہوگئی ہے ۔ پریس کانفرنس میں ہیلتھ ڈائرکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر ابولکلام آزاد اور وبائی سائنس، انسٹی ٹیوٹ آف امراض کنٹرول اینڈ ریسرچ کی ڈائرکٹر سبرینا فلورابھی موجود تھیں۔بنگلہ دیش میں کورونا وائرس کے پہلے تین معاملے آٹھ مارچ کو سامنے آئے تھے ۔کورونا وائرس وبا کی شروعات گزشتہ برس دسمبر میں چین کے ہوبئی صوبہ کے ووہان شہر سے ہوئی تھی۔یہ جان لیوا وائرس اب تک 205ممالک اور علاقوں میں پھیل گیا ہے ۔ پوری دنیا میں اس خطرناک وائرس سے اب تک 59,206لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور تقریباََ 1,118,059لوگ اس سے متاثر ہیں جبکہ 229,153لوگ ٹھیک ہوئے ہیں۔