کورونا تحدیدات :متاثرین کی رقمی اعانت کا مطالبہ

,

   

Ferty9 Clinic

کووڈکی ادویات اور طبی سامان کو جی ایس ٹی سے مستثنیٰ رکھا جائے، سونیا گاندھی کا وزیراعظم کو مکتوب

نئی دہلی : عبوری صدر کانگریس سونیا گاندھی نے وزیراعظم کو مکتوب تحریر کرتے ہوئے ان سے اپیل کی ہے کہ کووڈ۔19 کے علاج کے لئے درکار ادویات اور طبی سامان کو جی ایس ٹی سے مستثنیٰ کیا جائے اور کورونا تحدیدات سے متاثر ہونے والے عوام میں سے مستحق افراد کے بینک کھاتوں میں ہر ماہ 6,000 روپئے منتقل کئے جائیں۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ کئی ریاستوں میں ویکسین کی قلت ہے اور اسے ترجیحی طور پر دستیاب کرانا چاہئے ۔ انہوں نے وہ تمام ویکسین کے استعمال کو منظوری دینے کی وکالت بھی کی جنہیں کیلئیرنس مل چکی ہے۔ مائیگرنٹ ورکرس کو راحت اور ان کی بازآبادکاری کے لئے کوئی سسٹم بنانے کی اپیل کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے تجویز پیش کی کہ مستحق لوگوں کو ہر ماہ 6 ہزار روپئے دیئے جائیں کیونکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کئی علاقوں میں کرفیو اور تحدیدات لاگو کئے جاچکے ہیں۔ ان کی وجہ سے مزدور پیشہ افراد روزی روٹی کمانے سے محروم ہوگئے ہیں۔ سونیا گاندھی کا یہ مکتوب کانگریس حکمرانی والی ریاستوں کے چیف منسٹروں کے ساتھ ان کے اجلاس کے پس منظر میں سامنے آیا ہے۔ کانگریس نے ہر ایک کیلئے ویکسین کی سوشیل میڈیا مہم بھی شروع کر رکھی ہے۔ ملک کو ویکسین کی قلت کا سامنا ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کانگریس نے کہا ہے کہ ویکسین کی اکسپورٹ کو فوری روک دینا چاہئے اور پہلے ہندوستانی عوام کو ویکسین دینا چاہئے۔