حیدرآباد۔ تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 301 نئے کیسس درج کئے گئے ہیں جبکہ 293 افراد صحت یاب ہوئے۔ کورونا سے 2 افراد فوت ہوئے جس سے فوت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1568 ہوچکی ہے۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق اتوار اور پیر کے درمیان 34431 کورونا ٹسٹ کئے گئے۔