دبئی، 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) تیونس کے صدر قیس سعد نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر ملک میں طبی ایمرجینسی نافذ کرتے ہوئے بعض علاقوں میں کرفیو کا اعلان کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کورونا سے بچائو کیلئے مزید اقدامات کریں گے۔ قیس سعید نے آج کورونا سے بچائو کیلئے شام 6 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو کا اعلان کیا ہے تاکہ کورونا کی وبا پر قابو پانے میں مدد کی جا سکے۔ تیونس کے وزیراعظم الیاس الفخاخ نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر آج سے غیر معمولی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم الفخفاخ نے کہا کہ کورونا کی روک تھام کیلئے کہ کارگو اور اجناس ترسیل کے سوا باقی تمام قسم کی ٹرانسپورٹ پرپابندی لگائی گئی ہے۔ زمینی اور فضائی حدود بند کی گئی ہیں۔ ملک بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پوری قوم کو کورونا کی وبا کا سامنا ہے۔ پوری قوم کو کورونا وائرس کے خطرات کے تدارک کیلئے اپنے حصے کا کام کرنا ہوگا۔
