کورونا: دنیا میں 18کروڑ72لاکھ سے زائد افراد متاثر

   

نیویارک : کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 18 کروڑ 72 لاکھ سے بڑھ گئی جبکہ 40 لاکھ 42 ہزار 981 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔دنیا بھرمیں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 17 کروڑ 12 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 19 لاکھ 81 ہزار سے زائد ہے۔امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 22 ہزار 821 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 47 لاکھ 26 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔ہندوستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 8 لاکھ 37 ہزار سے زائد ہے اور 4 لاکھ 8 ہزار 72 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 90 لاکھ 69 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 5 لاکھ 32 ہزار 949 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔فرانس میں 58 لاکھ 8 ہزار 383 افراد متاثر اور ایک لاکھ 11 ہزار 321 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ترکی میں 54 لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر اور 50 ہزار 192 ہلاک ہو چکے ہیں۔روس میں 57 لاکھ 58 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار 253 ہے۔ برطانیہ میں 50 لاکھ 89 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 28 ہزار 399 اموات ہوچکی ہیں۔