متاثرہ ممالک میں امریکہ سر فہرست ۔ جرمنی اور فرانس کے بعد اب روس کی حالت بھی بگڑ رہی ہے
بیجنگ ؍ جنیوا 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کورونا وائرس کا پھیلاؤ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اس سے دنیا بھر میں اب تک 2,43,049 افراد کی موت واقع ہوگئی جبکہ 33,21,168 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے اتوار کی صبح جاری تازی ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس وبا سے اب تک 39980 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1301 لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔ ملک میں اب تک 10633 افراد اس وبا سے ٹھیک بھی ہو چکے ہیں۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور یہیں سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں ۔ امریکہ میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 11,32,315 سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 66,364 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔یوروپ میں سب سے شدید متاثر ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 28710 افراد کی موت ہوچکی ہے اور 209328 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اسپین کووڈ -19 انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے . یہاں اب تک 216582 افراد اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 25100 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔اس وبا کے مرکز چین میں اب تک 82877 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4633 اموات ہوئی ہے ۔ اس وائرس کے حوالہ سے تیار رپورٹ کے مطابق چین میں ہونے والی ا موات کے 80 فیصد کیسیس 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے ۔اس درمیان، کورونا وائرس انفیکشن اورموت کے معاملہ میں یوروپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی حالات کافی خراب ہیں۔ فرانس میں اب تک 168518 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور24763 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے 161703 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 6675 لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔
اسکے علاوہ برطانیہ میں بھی حالات مسلسل خراب ہورہے ہیں. یہاں اب تک اس سے 182260 افراد متاثر ہوئے ہیں اور28131 لوگوں کی اس سے موت ہو چکی ہے . ترکی میں کورونا متاثرین کی تعداد 124375 ہو گئی ہے اور اب تک 3336 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔کورونا وائرس سے شدید متاثر خلیجی ملک ایران میں 96448 افراد اس سے متاثرہوئے ہیں جبکہ 6156 لوگوں کی وجہ موت ہوئی ہے ۔ دیگر ممالک کی مانند روس میں بھی کووڈ -19 کے کیس تیزی سے بڑھ ر ہے ہیں، روس میں کورونا وائرس کے معاملے ایک لاکھ کے پار پہنچ گئے ہیں۔ وہاں اب تک 124054 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 1222 لوگوں کی اس وبا کی وجہ سے موت ہوئی ہے . نوول کورونا وائرس سے بیلجیم میں 7765، برازیل میں 6750، ہالینڈ میں 4987، کینیڈا میں 3566، سویڈن میں 2669، سوئٹزرلینڈ میں 1749، میکسیکو میں 2061، آئر لینڈ میں 1265 اور پرتگال میں 1007 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔اس کے علاوہ پڑوسی ملک پاکستان میں کورونا وائرس کے اب تک 19103 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے اور اس وبا سے 440 لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔