کورونا دور میں تبلیغی جماعت کو لے کر منفی رپورٹ کرنے پر عدالت عظمیٰ کی مرکزی حکومت کو پھٹکار
نئی دہلی: کورونا دور میں تبلیغی جماعت کے متعلق ہوئی رپورٹنگ کے معاملے میں عدالت عظمیٰ نے مرکزی حکومت کے حلف نامہ پر اعتراض جتایا ہے، سپریم کورٹ نے مرکز کو جونئیر افسر کے بجائے سنیئر افسر کے ذریعے حلف نامہ دائر کرنے کو کہا، ساتھ ہی عدالت نے پوچھا کہ مرکز کے خلاف کس نے غلط رپورٹنگ کی اور اس کے خلاف کیا کاروائی کی گئی۔
چیف جسٹس نے کہا کہ اظہار رائے کی ازادی کا سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے، اس معاملہ میں اب دو ہفتے کے بعد سماعت ہوگی۔
اس معاملے میں جمیعت علماء ہند کے گلزار اعظمی نے سپریم کورٹ میں پٹیشن داخل کی تھی، گلزار اعظمی نے کہا کہ انہیں سپریم کورٹ سے اس معاملے میں انصاف کی امید ہے۔
مزید جاننے کےلیے دیکھیں یہ رپورٹ۔
