٭٭ امریکہ میں کووڈ۔19 کی تحقیق کرنے والے یونیورسٹی آف پٹس برگ کے پروفیسر بینگ لیو کو ہلاک کردیا گیا ہے ۔ تاہم یہ ظاہر طور پر قتل کے ساتھ ساتھ خودکشی کا معاملہ بھی معلوم ہورہا ہے ۔ پولیس کے مطابق حکام کا ماننا ہے کہ کسی نامعلوم شخص نے جو خود اپنی کار میں مردہ پایا گیا اس نے پروفیسر کو ہلاک کیا ہے ۔ پروفیسر کورونا وائرس کے تعلق سے کافی نمایاں تحقیق کرچکے تھے ۔
