کورونا :سماج اور میڈیا میں فرقہ وارانہ زہر پھیلانے کی کوشش:سی پی آئی

   

نئی دہلی2اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) مارکسی کمیونسٹ پارٹی نے نظام الدین مرکز کے واقعہ کے پیش نظر کرونا کے سلسلے میں سماج اور میڈیا پر فرقہ وارانہ زہر پھیلنے کی زبردست مذمت کی ہے ۔پارٹی پولٹ بیورو نے آج یہاں جاری ایک ریلیز میں کہا ہے کہ یہ نہایت ہی تشویش اور فکرمندی کی بات ہے کہ تبلیغی جماعت کے کافی لوگ کرونا سے متاثر ہیں اور انہوں نے مارچ کے وسط میں جلسہ کیا جبکہ اتنی بڑی تعداد میں اکٹھے ہونے پر پابندی عائد تھی۔ پارٹی نے تبلیغی جماعت کے لیڈروں پر اس جلسے کے لئے تنقید کیا لیکن سوشل میڈیا پر ایک خاص فرقے کے خلاف مہم چلانے کی مذمت بھی کی ہے