نئی دہلی: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا اندازہ ہے کہ پچھلے دو سالوں میں تقریبا کروڑ لوگوں نے یا تو کورونا وائرس یا ہیلتھ سسٹم پر پڑے اس کے اثر کی وجہ سے اپنی جانیں گنوائی ہیں ۔ یہ ممالک کے ذریعہ مہیا کرائے گئے آفیشیل اعداد و شمار کے مطابق 60 لاکھ اموات سے دوگنے سے زیادہ ہے ۔ زیادہ تر اموات جنوب مشرقی ایشیا، یورپ اور امریکہ میں ہوئیں۔ اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ہندوستان میں کورونا سے 47 لاکھ اموات ہوئی ہیں۔ حالانکہ عالمی ادراہ صحت ان اعداد و شمار پر ہندوستان نے سخت اعتراض کیا ہے۔ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈنام گیبریئس نے اس اعداد و شمار کو “سنگین” بتاتے ہوئے کہا کہ اس سے ممالک کو مستقبل میں صحت کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اپنی صلاحیتوں میں مزید سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب ملنی چاہئے۔