جگدلپور : چھتیس گڑھ کے ضلع بستر میں کورونا کی دوسری لہر نے اپنا اثر دکھانا شروع کیا ہے جہاں ایک ڈاکٹر سمیت 6 افراد کی کورونا انفیکشن کی وجہ سے موت ہوگئی ہے ۔محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ ضلع کے میڈیکل کالج کے مائکرو وائرولوجی شعبے کے سربراہ ڈاکٹر دیوجیوتی مجمدار (58) گذشتہ روز کورونا کی وجہ سے انتقال کرگئے جبکہ ان کی کورونا سے متاثرہ بیوی اور بیٹی کا بھی میکاز میں علاج کیا جارہا ہے ۔میڈیکل کالج میں ہاسپٹل کے کسی شعبہ کے سربراہ کی موت کا یہ پہلا واقعہ ہے ۔