نئی دہلی 13مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) صدی کے سوپر اسٹار امیتابھ بچن نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر ایک نظم کے ذریعہ لوگوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی ۔مسٹر بچن نے جمعرات کی شب اپنے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اودھی زبان میں نظم کے ذریعہ کورونا سے احتیاط برتنے کا پیغام دے رہے ہیں ۔