کورونا سے بچاؤ کیلئے چرچس اور جین مندروں کو بند کرنے کا فیصلہ

   

حیدرآباد: گریٹر حیدرآباد کے حدود میں عیسائی اور جین طبقہ کی کئی عبادت گاہوں کو کورونا کے خطرہ کے پیش نظر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ جس طرح تاجرین نے اپنے طور پر لاک ڈاون نافذ کیا ہے ، اسی طرح بعض علاقوں میں چرچس اور جین مندروں کو آئندہ دو ہفتوں تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ بھکتوںکو کورونا سے بچایا جاسکے۔ لاک ڈاون میں نرمی کے بعد سے حکومت نے عبادت گاہوں کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے اور سماجی فاصلہ کی برقراری عبادت گاہوں میں ممکن نہیں ہے ۔ لہذا بعض چرچس اور جین مندروں کے ذمہ داروں نے کچھ دن کیلئے عبادت گاہوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پرانے شہر کے چار کمان علاقہ میں واقع جین مندر کو بند کردیا گیا ۔ مندر کے ذمہ داروں نے بتایا کہ عوام کو مرض سے بچانے کیلئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے ۔ فیل خانہ میں واقع جین مندر کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ واضح رہے کہ جمیعت اہلحدیث میں ان کی مساجد میں 21 دن تک اجتماعی نمازوں سے عوام کو احتراز کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔