کورونا سے بچنے فوج کی کارکردگی اور تیاریوں کا جائزہ

,

   

راج ناتھ سنگھ کی فوجی کمانڈرس سے بات چیت
نئی دہلی،24اپریل(سیاست ڈاٹ کام)وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج یہاں فوج کے چیف کمانڈروں کے ساتھ افواج کی آپریشنل تیاریوں اور کورونا کی وبا سے نمٹنے میں مسلح افواج کے ذریعہ دئے جارہے تعاون کا جائزہ لیا۔ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ سے ہوئی میٹنگ میں تینوں افواج کے سربراہوں او رملک کے مختلف حصوں میں واقع فوجی کمانوں کے چیف سربراہوں نے حصہ لیا۔میٹنگ میں افواج کے چیف کمانڈروں کے ساتھ موجودہ وقت کے چیلنجوں کے ضمن میں فوجی آپریشن کی تیاریوں پر تفصیل سے بحث کی گئی۔کمانڈروں نے مسٹر سنگھ کو کورونا کی وبا کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن کے پیش نظر پیدا حالات میں فوجی سرگرمیوں ،مہموں اور تیاریوں سے مطلع کرایا۔راج ناتھ سنگھ نے کمانڈروں سے کہا کہ ان خراب حالات میں بھی فوجی تیاریوں میں کسی طرح کی کوتاہی نہ برتی جائے اور محدود وسائل کا استعمال کرتے ہوئے تمام ممکن قدم اٹھائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اس دوران مکمل لاک ڈاؤن کے سلسلے میں جاری سماجی دوری جیسی ہدایات کا بھی خیال رکھا جائے ۔وزیر دفاع نے کورونا کی وبا کے خلاف چلائی جارہی ملک گیر مہم میں تینوں افواج کے تعاون کا بھی جائزہ لیا۔تینوں افواج کے کمانڈروں نے اس سلسلے میں ان کے ذریعہ اٹھائے گئے اقدامات اور کی اطلاع دی۔وزیر دفاع نے افواج سے اس مہم میں اپنا ہرممکن تعاون دینے کو کہا۔مسٹر سنگھ نے ان سے کورونا کے خلاف جنگ میں طبی اہلکاروں کے لئے ضروری آلات کو بنانے کے لئے جنگی سطح پر قدم اٹھانے کو کہا۔۔