کورونا سے بچنے کیلئے حکومت کے موثر اقدامات جاری

   

کوہیر میں جراثم کش ادویات کا چھڑکاؤ،رکن اسمبلی مانک راؤ کا خطاب

کوہیر /15اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسٹر مانک راؤ رکن اسمبلی ظہیرآباد محمد فریدالدین رکن قانون ساز کونسل نے آج کوہیر منڈل کے موضع بلال پور میں جرائم کش ادویات کے چھڑکاؤ کے پروگرام میں شرکت کی ۔ بعد ازیں مانک راؤ رکن اسمبلی نے اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ جس کی وجہ سے ہزارہا لوگوں کی موت واقع ہوگئی اور کئی ہزار لوگ دنیا بھر میں متاثر ہو رہے ہیں ۔ اس خطرناک بیماری سے بچنے کیلئے مرکزی و ریاستی حکومتیں موثر اقدامات انجام دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ حکومت نے جو اقدامات انجام دے رہی ہے قابل ستائش ہیں گھر کے ہر ایک فرد کو 12 کیلو چاول مفت دیا گیا اور ہر سفید راشن کارڈ کو 1500 روپئے بنک کھاتے داروں میں ڈالا جارہا ہے ۔ انہوں نے عوام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ جائیں اور سماجی دوری برقرار رکھیں تاکہ ملک اور ریاست سے کورونا وائرس کا خاتمہ ہوجائے ۔ محمد فریدالدین رکن قانون ساز کونسل نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اطراف و اکناف کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں ہر گاؤں میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کریں کورونا وائرس ایک خطرناک مریض اس کا بہترین علاج سماجی دوری ہے ۔ ہر ایک شخص کو چاہئے کہ وہ منہ پر ماسک لگاکر باہر جائںے ۔ صبح 6 تا ایک بجے تک اشیائے ضروریہ خریدی کیلئے وقت دیا جارہا ہے ۔ اس میں سماجی دوسری کا خیال رکھیں ۔ اس طرح کی مشکل ترین حالات میں وزیر اعلی کے چندرا شیکھر راؤ نے کسانوں کیلئے اناج خریدی سنٹروں کا آغاز کردیا ہے تاکہ کسان اپنی فصلوں کو لیکر پریشان نہ ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ سنٹروں پر اناج لے کر جائیں اور استفادہ حاصل کریں ۔ اس موقع پر محمد فریدالدین محکمہ آبرسانی کے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ موسم گرما میں عوام پانی سپلائی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کریں ۔ مشن بھگیرتا کا پانی کوہیر منڈل کے مختلف مواصعات کو پہونچایا جارہا ہے ۔ اس موقع پر ڈی سی ایم ایل چیرمین شیوا کمار متحدہ ضلع میدک ، بی مادھوی کوہیر منڈل صدرنشین ، رام داس زیڈ پی ٹی سی ، نرسملو سرپنچ موضع بلال پور ، نرسملو سابق رکن ضلع پریشد کوہیر منڈل کے علاوہ سرکاری عہدیداروں اور سیاسی قائدین موجود تھے ۔