جگتیال 24/اپریل(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جگتیال ضلع میں بلدیہ جگتیال اور گائیتری کوآپرٹیو اربن بنک کی قیادت میں شہر جگتیال میں دوسرے مرحلے کا سائنٹرزیشن کا مقامی رکن اسمبلی ڈاکٹر یم سنجے کمار کے ہاتھوں آغازکیا گیا اس موقع پر بلدیہ چیئرمین بوگا شراونی اور گائتری بنک چیف ایگزکٹیو آفسر وی۔سرنیواس اور دیگر موجود تھے اس موقع پر رکن اسمبلی ڈاکٹر یم سنجے کمار نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جگتیال ضلع کووڈ 19 سے محفوظ ھے بلدیہ سائنٹریشن عملہ اور طبی عملہ کے علاوہ پولیس نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے جو قابل ستائش ہے اس موقع پر رکن اسمبلی ڈاکٹر یم سنجے کمار نے عوام سے اپیل کی کے وہ کورونا مہلک مرض سے بچنے کیلئے اپنے آپ کو احتیاطی اقدامات کریں سماجی دوری پر عمل کریں،ریاستی حکومت عوام کے تحفظ کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کررہی ہے اس کیلئے عوامی تعاون ضروری ہے