بنگلورو : کرناٹک کے وزیر صحت بی سری راملو نے ریمارک کیا ہے کہ مہلک کوویڈ ۔ 19 سے ہم انسانوں کو شائد بھگوان ہی بچا سکتا ہے۔ جب تک ہم سماجی فاصلہ برقرار نہیں رکھتے، صاف صفائی اور ماسک لگانے پر عمل نہیں کرتے، اِس مرض سے چھٹکارا نہیں پایا جاسکتا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ دنیا بھر میں کورونا کیس لگاتار بڑھتے جارہے ہیں۔ یہ مرض امیر ، غریب، کمیونٹی یا مذہب نہیں دیکھتا۔ اِن کیسوں میں اضافہ 100 فیصدی یقینی ہے۔