کورونا سے بیٹے کی موت کے بعد ہارٹ اٹیک سے ماں بھی چل بسی

   

حیدرآباد۔ کورونا سے بیٹے کی موت کے بعد ماں کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع ناگرکرنول کے ایراولی تانڈہ میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق 55سالہ جئے پال نائک جوپلی کے گورنمنٹ پرائمری اسکول میں ٹیچر کے طورپر خدمات انجام دے رہا تھا اور کلواکرتی ٹاون کی ودیانگر کالونی میں مقیم تھا۔ 28 اپریل کووہ کورونا سے مثبت پایاگیا جس کے بعد اس کو علاج کیلئے حیدرآباد منتقل کیاگیا تاہم علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی ۔ بیٹے کی موت کی اطلاع پر ماں 80سالہ نیکو کو دل کا دورہ پڑا۔مقامی افراد کے مطابق نیکو پہلے سے علیل تھی ۔ماں اور بیٹے کی موت پر گاوں میں غم کی لہر دوڑگئی۔