ایڈیشنل ضلع کلکٹر عادل آباد، رضوان باشاہ شیخ کا دورہ، عوام سے ملاقات
عادل آباد۔ کورونا جیسی خطرناک عالمی بیماری سے نجات پانے کے لئے ہر ایک کو حفاظتی اقدامات کرنے کا مشورہ ایڈیشنل ضلع کلکٹر مسٹر رضوان باشاہ شیخ نے مستقر عادل آباد کے بیشتر مقامات جن میں رعیتو بازار، ونیایک چوک، نیتاجی چوک، بس اسٹیشن کا دورہ کرتے ہوئے عوام سے ملاقات کے دوران دیا۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر منہ پر ماسک لگانا، ہاتھوں کی صفائی اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی خواہش کیا۔ بغیر ماسک دکھائی دیئے افراد کو ماسک لگانے جہاں ایک طرف زور دیا وہیں بغیر ماسک سواریاں چلانے والے افراد پر جرمانے عائد کرنے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی۔ 60 سال سے زائد عمر والے اور فرنٹ لین ورکرس کو بوسٹر ڈوز لینا لازمی قرار دیا۔ مسٹر رضوان باشاہ شیخ نے اپنے دورہ کے موقع پر بس میں سوار مسافرین کے علاوہ رعیتو بازار میں تجارت پیشہ افراد اور دیگر افراد کو بھی ماسک فراہم کرتے ہوئے انہیں ہمیشہ ماسک استعمال کرنے پابند کیا۔ 15 تا 17 سال عمر والوں کو بھی کورونا ویکسین لینے کی خواہش کی۔ ضلع عادل آباد کا تعلق پڑوسی ریاست مہاراشٹرا سے ہونے کے بنا پر مہاراشٹرا سے عادل آباد نقل و حرکت کرنے والے افراد کی وجہ سے پر عادل آباد میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا رہا ہے جبکہ مہاراشٹرا ریاست کورونا وائرس سے شدید متاثرہ علاقہ تصور کیا جارہا ہے۔ ضلع ایڈیشنل کلکٹر نے محکمہ طب، پولیس، میونسپل، پنچایت، ریونیو سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں کی خدمات کی بھرپور ستائش کیا۔ جنہوں نے کورونا جیسی بیماری پر قابو پانے ہر ممکنہ اقدامات کررہے ہیں۔