لکھنؤ: کورونا انفکشن کی وجہ سے جان گنوانے والے افراد کے اہل خانہ کو حکومت 50ہزار روپئے کی مدد دے گی۔مسٹر یوگی نے اتوار کو کووڈ انتظام کے لئے تشکیل شدہ ٹیم۔09 کے ساتھ میٹنگ میں کہا کہ کورونا کی وجہ سے بے موقع جاں بحق ہوئے لوگوں کے اہل خانہ کے مفاد کے تحفظ کے لئے مرکزی و ریاستی حکومت کے ذریعہ حساسیت کے ساتھ متعدد کوششیں کی جارہی ہیں۔ اسی ضمن میں متاثرین کے اہل خانہ کو اب مالی تعاون کی شکل میں 50ہزار روپئے کی رقم بھی دی جائے گی۔ یہ یقینی بنایا جائے کہ ایک بھی مستح کنبہ اس راحتی رقم سے محروم نہ رہے ۔ اس ضمن میں تفصیلی گائیڈ لائن جلد ہی جاری کر دی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ معاون رقم تقسیم کے بہترین عمل درآمد کے لئے اضلاع میں ڈی ایم کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے ۔