ماسکو6جون(سیاست ڈاٹ کام )جی 20 اور اس کے اتحادی ملکوں نے کورونا وائرس ‘کوویڈ 19’ کے خلاف جنگ میں 21 ارب ڈالر سے زیادہ تعاون دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔گروپ نے جمعہ کو ایک بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی۔بیان میں کہا گیا،’’جی 20 اپنے اتحادی ملکوں کے ساتھ کورونا کی وبا کے خلاف عالمی تال میل بنانے میں جٹا ہوا ہے ۔فی الحال ،جی 20 کے رکن ملک اور دیگر اتحادی ملکوں نے کورونا کے خلاف 21 ارب امریکی ڈالر کا تعاون دینے کا عزم کیا ہے ‘‘۔یہ رقم ویکسن بنانے ،علاج کرنے اور تحقیق اور ترقی میں استعمال کی جائے گی۔عالمی ادارہ صحت نے 11 مارچ کو کورونا وائرس کی وبا کو عالمی وبا کا اعلان کردیاتھا۔اب تک کل 67 لاکھ لوگ اس بیماری سے متاچر ہوچکے ہیں جبکہ 3.94لاکھ مریضوں کی موت ہوچکی ہے ۔