کورونا سے حفاظت کیلئے شعوربیداری پرزور

   

کریم نگر میں جائزہ اجلاس کا انعقاد ، ضلع کلکٹر کا خطاب

کریم نگر۔ ضلع میں عوام کو کورونا وبا سے بچانے حکومت کے جاری کردہ مراسلہ 68 و 69 کی تشہیر کی ضلع کلکٹر کریم نگر کے۔ ششانکا کی ہدایت ۔ کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں ریوینیو ، پولیس ، ضلع طبی عہدیداران , ضلع پنچایتی عہدیداران , ڈی آر ڈی او ، میپما عہدیداران کے ہمراہ حکومت کے جاری کردہ مراسلہ 68 اور 69 کی تشہیر کے اقدامات کے متعلقہ امور پر جائزے اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پرضلع کلکٹر نے عوام کو کورونا وبا سے بچانے ، عوام کو چوکسی اختیار کرنے ، احتیاطی تدابیر و مراسلہ 68 اور 69 کے متعلقہ عوام کو آگاہ کرنے کی ہدایت دی ۔ شہری و دیہی علاقوں میں ٹام ، ٹام ، آٹو مائیک کے ذریعہ تشہیر ، سانیٹائیزیشن وفد میں شعور بیداری مہم چلانے کی مونسپل کمشنر و پنچایتی عہدیداران کو ہدایت دی۔ ماسک نہی پہننے پر کیس درج کرنے کی پولیس عہدیداران کو ہدایت دی۔ عبادت گاہوں ، ریلوے اسٹیشن ، ہوٹلوں کے باہر ،بس اسٹانڈ ،پارک ، تفریح گاہ ، ٹفن سنٹر میں عوام کے گروپ و ہجوم موجود نہ رہیں اسکے متعلقہ اقدامات کئے جائیں۔ (نو ماسک نو انٹری ) ماسک کے بخیر داخلہ ممنوع ہے کے ورقیہ ، بیانر تیار کرنے تحصیلداروں ، ایم پی پی ، سرکاری دفاتر کے بیت الداخلہ پرنصب کئے جائیں۔ 45 سال سے زائد عمر کے حامل افراد کی کورونا ٹیکہ اندازی کے لئے حوصلہ افزائی کی جائے۔ تمام سرکاری محکمہ جات , منڈل دفاتر میں کوویڈ احتیاطی تدابیر ماسک کے استعمال ، سماجی دوری کی برقراری , مصافحہ و معانقہ سے گریز پر عمل آوری کی جائے۔ کورونا وبا سے بچاؤ کے لئے عوام کو چوکس رہنے کی ضلع کلکٹر نے صلاح دی ۔ اس اجلاس میں مونسپل کمشنر کرانتی ، ایڈیشنل کلکٹر شیام پرساد لال ،ضلع پنچایتی عہدیدار بوچیا ، ضلع عہدیدار برائید یہی ترقی وینکٹیشورراؤ ، اے سی پی سرینواس ، ضلع فائر عہدیدار وینکنا , میپما پی ڈی رویندر , ضلع عہدیدار برا ئے صحت وطبابت ڈاکٹر سجاتا ,، آر ڈی او آنند کمار و دیگر نے شرکت کی۔