کورونا سے خبردار کرنے والی موبائل ایپ کا آغاز

   

برلن۔16جون (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی میں کورونا وائرس سے خبردار کرنے والی موبائل ایپ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس ایپ کا استعمال رضاکارانہ طور پر کیا جائے اور اس کا مقصد انفیکشن کا آسان سراغ لگانا اور دیگر افراد کو کورونا کے مریضوں سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔ یہ ایپ حکومت کے کہنے پر جرمن ادارے سیپ اور ڈوئچے ٹیلی کام نے مل کر تیار کی ہے۔ اس ایپ کو جرمن ڈاکٹروں کی حمایت بھی حاصل ہے جبکہ صارف کی نجی معلومات کی حفاظت کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔